چوہدری سرور کا دورہ لالہ موسیٰ ، حامد چغتائی کے گھر تعزیت کی

چوہدری سرور کا دورہ لالہ موسیٰ ، حامد چغتائی کے گھر تعزیت کی
چوہدری سرور کا دورہ لالہ موسیٰ ، حامد چغتائی کے گھر تعزیت کی

  



گجرات  (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ءسابق گورنر پنجاب چوہدری سرور لالہ موسیٰ میں تعزیتی دورہ، مرحوم حامد چغتائی جو گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا تھااس کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

 نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت18 اگست تک ملتوی

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے پاکستان میں غریب اور امیر کیلئے الگ الگ قانون ہے امیر غریبوں کے بچوں کو گاڑیوں تلے روندتے چلے جاتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حامد کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اور پروٹوکول میں پورا ہسپتال ہونے کے باوجود بچے کو بروقت ریسکیو نہ کرنا اور رک کرلواحقین کی دل جوئی نہ کرنا حکمرانوں کے منہ پر طماچہ ہے اور بچے کوروندتے ہوئے آگے نکل جانا حادثہ ہے پی ٹی آئی اس واقع کی بھرپور مزمت کرتی ہے اور ہم مقتول کے خاندان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور ساتھ دیںگے اور چوہدری سرور کے ہمراہ سید مدد علی شاہ حلقہ این اے 106 کے امیدوار اور چوہدری لیاقت بھدر سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 112 کے امیدوار اور سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ حاجی شبیر احمد بھٹی نے بھی فاتحہ خوانی کی۔

مزید : گجرات


loading...