پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگردوں کوبارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق دہشتگرد بڈھنی روڈ پر بم نصب کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، دہشتگردوں کے قبضے سے خود ساختہ بم بھی برآمدہوئے،دہشتگرد وں کا تعلق خیبر ایجنسی اور مردان سے ہے اوران کی شناخت غلام اللہ اور شبیر خان کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاور