یوم آزادی پر جاری سرکاری اشتہارات سے شاہد خاقان عباسی کی تصاویر غائب

یوم آزادی پر جاری سرکاری اشتہارات سے شاہد خاقان عباسی کی تصاویر غائب
یوم آزادی پر جاری سرکاری اشتہارات سے شاہد خاقان عباسی کی تصاویر غائب

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوم آزادی پر جاری سرکاری اشتہارات سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر غائب کردی گئی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کے عہدے کو بے توقیر کیاگیا، نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیاگیا کہ یوم آزادی پر جاری کرنے کیلئے تیار اشتہار میں قائداعظم، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کی تصویر کے ساتھ وزیراعظم کی تصویر بھی شامل تھی، جاتی عمرہ سے احکامات جاری ہوئے تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تصویر ہٹادی گئی، ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ یوم آزادی کے اشتہار میں وزیراعظم کی تصویر شامل نہ تھی، یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دوبارہ کابینہ اجلاس بلایا لیکن ملتوی کرنا پڑا کیونکہ آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان جاتی عمرہ میں تھے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو بلانے کی ہدایت ،کراچی اور حیدر آباد کے لئے 30 ارب کے پیکج کی نگرانی گورنر سندھ کریں گے :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مزید : اسلام آباد


loading...