الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر میں سنایا جائےگا

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر میں سنایا ...
الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر میں سنایا جائےگا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی ملتوی کی جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں فیصلہ سنانے سے نہیں روکا ، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو تحریک انصا ف نے الیکشن کمیشن میں نیا جواب دائر کردیاجس میں پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پارٹی فنڈنگ کیس کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ میں فریق ہے،وکیل درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے جواب میں ابھی تک پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی، جس پر الیکشن کمیشن کے رکن ارشاد قیصر نے کہا آپ کو یہاں بھی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانی چاہئے۔اس پر پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا یہی کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سماعت روک دے۔

انور منصور نے کہا سپریم کورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کی پوری تاریخ نہیں پوچھی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے پوری ہسٹری بیان کر دی تھی ،انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کسی کونے میں تعصب ہے اس پر سردار رضا حیات نے کہا ہمارے کسی کونے میں ایسا نہیںجو آپ کو لگا ہے ،آپ کو فیصلے پر اعتراض ہے تو فیصلے کو چیلنج کر دیں ،چیف الیکشن کمشنر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں فیصلہ سنانے سے نہیں روکا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

مزید : قومی


loading...