سیاسی ہنگامہ آرائی، حکومت سول و فوجی افسران کیلئے اعزازات کا اعلان نہ کر سکی

سیاسی ہنگامہ آرائی، حکومت سول و فوجی افسران کیلئے اعزازات کا اعلان نہ کر سکی
سیاسی ہنگامہ آرائی، حکومت سول و فوجی افسران کیلئے اعزازات کا اعلان نہ کر سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہر سال یوم آزادی پر سول و فوجی حکام کیلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے جو صدر مملکت 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں عطا کرتے ہیں لیکن امسال پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاسی ہنگامے کے باعث حکومت کی جانب سے اعزازات کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی اور اس کے بعد ان کی چار روزہ ریلی میں الجھی حکومت قومی ہیروز کو اعزازات سے نوازنا ہی بھول گئی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اس سیاسی ہنگامے میں حکومت سول و فوجی حکام کیلئے اعزازات کا اعلان نہیں کر سکی جس پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر سال 14 اگست پر سول و فوجی شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا جاتا ہے جو صدر مملکت اور چاروں صوبائی گورنرز 23 مارچ کو خصوصی تقریب میں عطا کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -