الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے تک فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی ملتوی کرے، نعیم الحق

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے تک فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی ملتوی کرے، ...
الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے تک فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی ملتوی کرے، نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت میں ایک پارٹی بن گیا ہے، الیکشن کمیشن سے کہہ دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے کیونکہ جو کیس چل رہا ہے اس پرالیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں رائے نہیں دے سکتا،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہناتھا کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس کی کارروائی ملتوی کی جائے کیونکہ یہی کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں ،کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈز دیتے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -