ڈپٹی چیئرمین نادرا خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کا ملزم قرار، وزارت داخلہ نے کارروائی سے روک دیا

ڈپٹی چیئرمین نادرا خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کا ملزم قرار، وزارت داخلہ نے ...
ڈپٹی چیئرمین نادرا خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کا ملزم قرار، وزارت داخلہ نے کارروائی سے روک دیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نادرا میں خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کا ملزم ڈپٹی چیئرمین نادرا کو قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ڈپٹی چیئرمین نادرا کو قصوروار قرار دیتے کہا ہے کہ مظفر علی نے خاتون کے خلاف جان بوجھ کر مختلف انکوائریوں میں اسے ملزم ٹھہرایا۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف کارروائی سے روک دیا جب کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر علی نے شاہین بخاری کو ہراساں کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے سیکشن افسر نے نادرا اور ایف آئی اے کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بھی انکوائری کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

کیا عامر لیاقت اب اس چینل جا رہے ہیں؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ گیا، یہ جیو یا دنیا نہیں بلکہ۔۔۔

مزید : اسلام آباد


loading...