سندھ ہائیکورٹ کانیب کو صوبے میں کام جاری رکھنے کا حکم ، انکوائری میں شامل ارکان اسمبلی اورسرکاری ملازمین کی فہرست طلب

سندھ ہائیکورٹ کانیب کو صوبے میں کام جاری رکھنے کا حکم ، انکوائری میں شامل ...
سندھ ہائیکورٹ کانیب کو صوبے میں کام جاری رکھنے کا حکم ، انکوائری میں شامل ارکان اسمبلی اورسرکاری ملازمین کی فہرست طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو صوبے میں کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس منسوخی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن کی درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کو صوبے میں کام سے روکنے سے کرپشن میں فروغ حاصل ہو گا اور سندھ حکومت اداروں کو خط لکھ رہی ہے کہ نیب کے ساتھ نہ کیا جائے ،نیب آرڈیننس کی منسوخی کیخلاف پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں،عدالت نے 22 اگست کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری کا سامنے کرنے والے ارکان اسمبلی اور سرکاری ملازمین کی فہرست طلب کر لی ۔

مزید :

کراچی -