نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کرپشن پر حسیب وقاص 6 سمیت شوگر ملوں کیخلاف انکوائری شروع کرنیکا فیصلہ

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کرپشن پر حسیب وقاص 6 سمیت شوگر ملوں کیخلاف ...
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کرپشن پر حسیب وقاص 6 سمیت شوگر ملوں کیخلاف انکوائری شروع کرنیکا فیصلہ

  



اسلام آباد (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے فاٹا میں 22 کلو میٹر روڈ کی تعمیر میں 9 کروڑ روپے کی رشوت ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور انسٹافون کی طرف سے پی ٹی ااے کو بقایا جات ادا نہ کر کے قومی خزانے کو ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کی انکوائریوں کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کی کوآپریٹوسوسائٹی کو انتظامیہ اور مختلف 6 شوگر ملزسمیت دیگر کرپشن شکایات پر 11 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی ہے ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ تمام افسران کرپشن شکایات ، انکوائریوں اور تحقیقات کو قانون کے مطابق انجام دیتے ہوئے میرٹ اور شفاقیت کو یقینی بنائیں ، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

آرٹیکل 63,62 ختم کرائیں، اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی

منگل کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ نیب بورڈ نے کرپشن شکایات پر 11 انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی جبکہ 3 انکوائریوں کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ایمپلائز کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کے راجہ علی اکبر اور دیگر کے خلاف کرپشن شکایات پر انکوائری ہو گی، راجہ علی اکبر نے انتظامی کمیٹی سے زیادہ زمین کی رقم لے کر کم زمین فراہم کی، جس سے قومی خزانے کو 14 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوام سے دھوکہ دہی پر انکوائری ہو گی۔ میپکو افسران کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کانقصان پہنچانے پر انکوائری ہوگی۔سرکاری ٹھیکیدار عبدالغفار میمن کے بینک اکاﺅنٹ میں 5 کروڑ روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر انکوائری ہو گی، یہ انکوائری سٹیٹ بینک آف پاکستان کی شکایت پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی کمپنی ایرو لوبہ کی انتظامیہ کے خلاف ممنوعہ سامان ایوی ایشن ڈویڑن کی بجائے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر انکوئری ہو گی، مذکورہ کمپنی نے قومی خزانے کو 2 ارب 37 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ 6 مختلف شوگر ملزم کے خلاف فنڈز میں خرد برد پر انکوائریاں ہوں گی، ان شوگر ملزم میں عبداللہ شوگر ملزم لاہور، عبداللہ شوگر ملزم ڈیپالپور، ٹی ایم کے شو گر ملزم کراچی ، سیری شوگر ملزم کراچی ، تاندیانوالہ شوگر ملزم لاہور اور حسیب وقاص شوگر ملز لاہور شامل ہیں۔ فاٹا میں 22 کلو میٹر بارنگ روڈ کی تعمیر میں رشوت اور کمیشن حاصل کرنے پر شیلا دیہ ایسوسی ایٹس کی انتظامیہ کے خلاف جاری انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کیس میں ٹھیکیدار وں سے رشوت لے کر قومی خزانے کو 9 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

مریم نواز کے اقامے کی تصویر بھی سامنے آگئی، دراصل اس میں کیا مذہب لکھا ہے؟ دیکھ کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر جاری انکوائری کو بھی تحقیقات میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کیس میں غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کر کے قومی خزانے کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انسٹافون کی طرف سے پی ٹی اے کو بقایات جات ادا کر کے قومی خزانے کو ساڑھے 21ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کی انکوائری کو بھی تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ تمام افسران کرپشن شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کو قانون کے مطابق انجام دیتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...