ریلی حادثہ :شہیدحامدکے ورثاکو20لاکھ کی ادائیگی

ریلی حادثہ :شہیدحامدکے ورثاکو20لاکھ کی ادائیگی
ریلی حادثہ :شہیدحامدکے ورثاکو20لاکھ کی ادائیگی

  



گجرات  (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کے دوران حادثہ میں شہید ہونیوالے حامد کے ورثا کو مبینہ طور پر ایک انتظامی شخصیت اور ایم پی اے کی وساطت سے 20 لاکھ روپے ادا کردئیے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق ورثا کو 30 لاکھ روپے کے قریب رقم ادا کی گئی ہے۔

نواز شریف سے رابطہ ہے اور نہ ہی رکھنا چاہتا ہوں، کسی گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنوں گا: آصف زرداری

روزنامہ دنیا کے مطابق  تحریک انصاف کے ایک رہنما نے بھی مدعی کو پچاس ہزار روپے دیئے تھے جو واپس کردیئے گئے ، اسی طرح یہ بھی معلوم ہوا کہ سرگودھا سے آنیوالا نامعلوم شخص بچے کا دادا بن کر نواز شریف کیخلاف بیان دیکر اور رات گزار کر غائب ہوگیا ہے۔ حکومتی افراد کی طرف سے دیئے گئے 20 لاکھ روپے بذریعہ چیک دیئے گئے جسے ورثا نے دوسرے روز ہی کیش کروا کر اپنے اکاﺅنٹ میں جمع کروا دیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پندرہ بیس دن تک نواز شریف کی آمد بھی متوقع ہے اور ورثا کو مزید 50لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مزید : گجرات


loading...