عمران خان عدالتوں کے بھگوڑے ہیں،الیکشن کمیشن سے آج بڑی کامیابی ملی ہے، اکبر ایس بابر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابرنے کہا ہے کہ آج ہمیں ایک اور بڑی کامیابی ملی، عمران خان دو سال سے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دے رہے ،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ عمران خان عدلتوں کے بھگوڑے ہیں ، آج پھر انہوں نے خود کو قانون سے بچانے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی نے فنڈز کے مکمل ذرائع کی تفصیلات نہیں دیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران کا کے پی کے میں احتساب لانے کا وعدہ جھوٹا نکلا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کے پی کے میں کرپشن کی بجائے احتساب کو ختم کر دیا ،اکبر ایس بابر نے کہا کہ خان صاحب آپ کرپٹ لوگوں کی پذیرائی کر رہے ہیں، دوسرے صوبوں میں آپ نے بہنوں بھائیوں کو سیاست میں آنے دیااورپنڈی کے جلسے میں کہا قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔