ولی بابر قتل کیس، فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار، معاملہ ماتحت عدالت منتقل

ولی بابر قتل کیس، فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار، معاملہ ماتحت عدالت ...
ولی بابر قتل کیس، فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار، معاملہ ماتحت عدالت منتقل

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر قتل کیس میں ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ ماتحت عدالت کو بھجوادیا۔

نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہید ولی بابر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے لاڑکانہ بینچ نے فیصل موٹا کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر معاملہ از سر نو سماعت کیلئے ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔ ایم کیو ایم کارکن فیصل موٹا کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جسے اس کی غیر موجودگی میںیکم مارچ 2014 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ فیصل موٹا کی سزائے موت اسی لیے کالعدم قرار دی گئی ہے کیونکہ وہ سزا سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو کراچی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

مزید : کراچی