الیکشن کمیشن نے ایک اور نواز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا، ساری امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ۔۔۔

الیکشن کمیشن نے ایک اور نواز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا، ساری امیدوں پر پانی پھر ...
الیکشن کمیشن نے ایک اور نواز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا، ساری امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ۔۔۔

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نواز شریف ولد محمد شریف کے کاغذات نامززدگی مسترد کر دئیے ہیں۔ قصور کے رہائشی نواز شریف ولد محمد شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ افسر نے انہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا عامر لیاقت اب اس چینل جا رہے ہیں؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ گیا، یہ جیو یا دنیا نہیں بلکہ۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی جس پر 17 ستمبر کو ضمنی انتخاب کرایا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت نے بول ٹی وی کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اس نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوام نواز کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل میر اور عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری امیدوار ہیں۔

مزید : لاہور