آصف زرداری کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ، ان کا نونہال بچہ کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے: خواجہ سعد رفیق

آصف زرداری کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ، ان کا نونہال بچہ کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے: ...
آصف زرداری کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ، ان کا نونہال بچہ کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے: خواجہ سعد رفیق

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری سمجھدار آدمی ہیں لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے کیونکہ ان کا نونہال بچہ (بلاول بھٹو زرداری) کسی اور لائن پر لگا ہوا ہے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے لاکھ اختلاف مگر وہ آدمی سمجھدار ہیں لیکن ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے، ان کا نونہال بچہ کسی لائن پر لگا ہوا ہے، اوراسے لائن دینے والے اس بچے کو وہ پٹی پڑھا رہے ہیں جو سیاستدان پڑھ کر فارغ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بلاول کی طرف اشاریہ کیا اور کہا ” مثال کے طور پر وہ کہتے ہیں کہ ہماری ٹیلی فون کال نہیں سنیں گے لیکن ان سے کوئی یہ پوچھے کہ ہم نے انہیں کب فون کیا ہے“۔

مزید : لاہور


loading...