پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی تیار، فریال تالپور، آصفہ سندھ سنبھالیں گی، بلاول پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے

پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی تیار، فریال تالپور، آصفہ سندھ سنبھالیں ...
پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی تیار، فریال تالپور، آصفہ سندھ سنبھالیں گی، بلاول پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی نے انتخابات کیلئے نئی سیاسی حکمت عملی تشکیل دیدی جس کے تحت فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سندھ کو سنبھالیں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں جلسوں سے خطاب کریں گے،نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پنجاب کی اہم شخصیات نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے جس پر سابق صدر نے پرانے سیاسی ساتھیوں سے ملکر آگے بڑھنے کا سگنل دیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت سندھ میںپارٹی معاملات فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سنبھالیں گی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گی جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ بلاول بھٹوزرداری پنجاب کو کور کرینگے اور جلسوں سے خطاب کریں گے جس کیلئے پنجاب بھر میں جلسوں کیلئے رابطہ مہم تیز کر دی گئی اور انتخابی مہم کے دوران سینٹرل پنجاب میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -