بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے، شیخ رشید

بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس ...
بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کو للکار رہے ہیں، عوامی تحریک کا دھرنا جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے، شیخ رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کوللکار رہے ہیں اورناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے کیونکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جس دن حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا اس دن ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی ،انہوں نے کہا ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو تو سپریم کورٹ جائیں گے ،شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ کے ججز نے جھوٹے کاغذات جمع کرانے پر بڑی نرمی برتی ہے ورنہ اس کی سزا7 سال ہے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا اورکوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے،شیخ رشید نے کہا عوامی مسلم لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے اوردھرنے کی اجازت دینے پر ہائیکورٹ کے مشکور ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...