جشن آزادی کی رات لاہور کی سڑکوں پر کیا ہوتا رہا؟ انتہائی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی

جشن آزادی کی رات لاہور کی سڑکوں پر کیا ہوتا رہا؟ انتہائی شرمناک ویڈیو ...
جشن آزادی کی رات لاہور کی سڑکوں پر کیا ہوتا رہا؟ انتہائی شرمناک ویڈیو منظرعام پر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 14 اگست کو ملک بھر میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اور اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد بھی ہوا جبکہ اس کیساتھ ساتھ چہروں پر پاکستانی پرچم بنوائے اور جھنڈوں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو سجائے نوجوانوں کا جم غفیر بھی سڑکوں پر نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ عامر لیاقت نے بول ٹی وی کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ تو اب سامنے آئی

لاہور میں بھی انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا تاہم سڑک پر ایسا شرمناک منظر بھی دیکھنے کو بھی ملا کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئے۔ ایک نوجوان نے بے حیائی اور بے شرمی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی پشت پر بھارتی ترنگا پینٹ کروایا اور پھر سڑکوں پر انتہائی شرمناک حالت میں گھومتا رہا۔

یہ نوجوان اپنے دوستوں کے گروپ کے ساتھ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے اپنی پینٹ نیچے کر رکھی تھی اور پشت پر بھارتی ترنگا پینٹ کروا رکھا تھا۔ سڑک پر موجود دیگر لوگ اس نوجوان کی حرکت سے انتہائی نالاں نظر آئے اوربعض لوگ تو کانوں کو ہاتھ لگانے پرمجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا عامر لیاقت اب اس چینل جا رہے ہیں؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ میڈیا میں کام کرنے والوں کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ گیا، یہ جیو یا دنیا نہیں بلکہ۔۔۔

جشن آزادی کے موقع پر مردوں کے علاوہ خواتین بھی شہر میں سجی عمارتیں دیکھنے اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر نکلتی ہیں لیکن اس بے حیاءنوجوان نے ان کا خیال بھی نہ کیا اور اپنی ہی دھن میں رہا۔ اس نوجوان کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر غم و غصے کا طوفان برپا ہو ہے اور ہر کوئی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...