مسلم لیگ ن کا صدر کل کسے بنا یا جائے گا ؟شہباز شریف نہ کلثوم نواز بلکہ ۔۔۔ایسا نام کہ جان کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا

مسلم لیگ ن کا صدر کل کسے بنا یا جائے گا ؟شہباز شریف نہ کلثوم نواز بلکہ ۔۔۔ایسا ...
مسلم لیگ ن کا صدر کل کسے بنا یا جائے گا ؟شہباز شریف نہ کلثوم نواز بلکہ ۔۔۔ایسا نام کہ جان کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر یعقوب خان ناصر کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،کل اسلام آباد میں سینٹر ل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نواز شریف نے سردار یعقوب خان ناصر کو قائم مقام صدر بنانے کا گرین سگنل دے دیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری کل سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی ۔نجی نیوز اے آروائے نیوز کے مطابق شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا نیا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب مسلم لیگ جنرل کونسل کے اجلاس میں ہو گا ،نئے صدر کے انتخاب تک یعقوب خان ناصر قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے ۔مسلم لیگ کے جنرل کونسل کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

مزید خبر یں :لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دے دی

مزید : لاہور /اہم خبریں