اپنا شوہر پہچان کر لے جائیں

اپنا شوہر پہچان کر لے جائیں
اپنا شوہر پہچان کر لے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شرابیوں کی ایک ٹولی رات گئے ایک مکان کے سامنے ٹھہری اورایک شرابی اس مکان کا دروازہ پیٹنے لگا” انور بھائی ، انور بھائی“
اوپر کی منزل سے ایک خاتوں نے جھانک کر دیکھا اور غصہ سے پوچھا” کون ہے. کیا بات ہے؟“
شرابی نے پوچھا ”بہن جی انور بھائی کا مکان یہی ہے؟“
عورت نے کہا” ہاں یہی ہے ۔میرے شوہر ہیں وہ ،کہو کیا بات ہے؟“
شرابی نے جھومتے ہوئے کہا” اچھاتو پھر ذرا نیچے تشریف لائیں اور ہم میں سے اپنے شوہر کو پہچان کر لے جائیں تاکہ باقی لوگ بھی اپنے گھروں کو جا سکیں“
عثمان حیدر۔مانچسٹر

مزید :

لافٹر -