کیریبین لیگ کے میچ میں حسن علی نے ایسا کام کر دیا کہ بے اختیار کمنٹیٹر نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

کیریبین لیگ کے میچ میں حسن علی نے ایسا کام کر دیا کہ بے اختیار کمنٹیٹر نے بھی ...
کیریبین لیگ کے میچ میں حسن علی نے ایسا کام کر دیا کہ بے اختیار کمنٹیٹر نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

  



جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپینز ٹرافی میں بہترین باﺅلر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن علی اس وقت کیریبین پریمیئر ٹی 20 لیگ میں اپنے فن کا جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔ 14 اگست کے روز بھی وہ میچ کھیلنے میں مصروف تھے کہ اس دوران انہوں نے پہلی ہی گیند پر چھکا جڑ دیا جس پر کمنٹیٹر نے بھی ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نوجوان پاکستانی کرکٹر سر پر گیند لگنے سے جاں بحق، فخر زمان کیساتھ اس کاکیا تعلق تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

حسن علی بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو 20 واں اوور چل رہا تھا اور ان کی ٹیم کے 148 رنز پر 7 کھلاڑی آﺅٹ تھے۔ حسن علی نے پہلی ہی گیند پر بلند و بالا چھکا جڑا تو کمنٹیٹر بولا ”جشن آزادی مبارک۔ پاکستان زندہ باد۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ آخر کار پی سی بی نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کر دیا

دوسرے کمنٹیٹر نے کہا کہ ” یہ ہے حسن علی کی طاقت، وہ ناصرف باﺅلنگ میں بہت زبردست ہے بلکہ ان کے اس زوردار شاٹ کو دیکھیں۔ وہ آگے بڑھے، گیند بلے کے درمیان میں لگا اور بالکل اسی جگہ گیا جہاں اسے جانا چاہئے تھا۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل


loading...