پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ آپریشن ،7دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد :آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 7دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاہے جن کے قبضہ سے بارودی موادبرآمد کیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اٹک ،ڈی جی خان اور لاہور میں سرچ آپریشن کیا گیا ،72گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران 20مشتبہ افغان باشندے اور 7دہشتگردوں کو حراست میں لیا گیاہے ۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔