”میں بھارت کی سرحد پر کھڑا ہوں اور۔۔۔“ جشن آزادی پر پاکستان آئے بین الاقوامی کامیڈین نے بھارت کے یوم آزادی پر اپنی تصویر کیساتھ ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے، بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے

”میں بھارت کی سرحد پر کھڑا ہوں اور۔۔۔“ جشن آزادی پر پاکستان آئے بین ...
”میں بھارت کی سرحد پر کھڑا ہوں اور۔۔۔“ جشن آزادی پر پاکستان آئے بین الاقوامی کامیڈین نے بھارت کے یوم آزادی پر اپنی تصویر کیساتھ ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے، بھارتی غصے سے لال پیلے ہو گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیریمی میکلیلن ایک معروف امریکی کامیڈین ہیں جو چھٹیاں گزارنے کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں اور اس پر بہت زیادہ پرجوش بھی ہیں۔ مغرب میں پاکستان کا جو تصور پیش کیا جاتا ہے جیریمی اس کے برعکس امن اور محبت کا پیغام پھیلا رہے ہیں جو اکثر و بیشتر غیر ملکی پاکستان کیلئے نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نوجوان پاکستانی کرکٹر سر پر گیند لگنے سے جاں بحق، فخر زمان کیساتھ اس کاکیا تعلق تھا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

چونکہ وہ ایک کامیڈین ہیں اس لئے اپنی عادت سے مجبور ایسے کام کرنے میں بھی مصروف ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی فیس بک پر ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ گدھے کو پکڑے نظر آ رہے ہیں اور اس کا کیپشن کچھ یوں ہے کہ ”دوپہر کے کھانے کیلئے میں رکا اور تصدیق شدہ روائتی لاہوری بریانی مل گئی۔“ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس طرح کے کامیڈین ہیں۔

تاہم اس سے بھی زبردست مذاق انہوں نے 15 اگست کے موقع پر بھارتیوں کے ساتھ کیا اور ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کیلئے تو اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ہے لیکن بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہیں۔ جیریمی نے 15 اگست پر ملنے والا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ایک چھت پر کبوتر کے قریب کھڑے ہو کر تصویر اپ لوڈ کی اور اس کے ساتھ اپنے پیغام میں جو لکھا وہ صرف جیریمی ہی لکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ”بھارتیوں کے یوم آزادی کے احترام میں، میں یہاں ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کو سرحد پار ایک انتہائی اہم (ٹاپ سیکرٹ) مشن کیلئے ٹریننگ دے رہا ہوں۔“

 

بھارت کے پاکستان کے جاسوس کبوتر پکڑنے کی خبریں جیریمی کے اس مذاق کی بنیاد بنیں اور وہ بھی اپنی کامیڈی کو ایک نئے لیول پر لے گئے۔ اب بھارتیوں سے ہمارا یہ تو پوچھنا بنتا ہی ہے کہ (اب آپ جیریمی کو کتنا پسند کریں گے، بھارتیو)۔

جیریمی نے ناصرف پاکستان میں چھٹیاں منا رہے ہیں بلکہ وہ 14 اگست کو واہگہ بارڈر پر بھی گئے اور اس کے علاوہ بدوملی گاﺅں بھی گئے اور اس کے علاوہ بھی وہ بہت سی جگہوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس