گزشتہ روز میں اکیڈمی آیا تو مکی آرتھر نے مجھے گالیاں نکالیں اور ڈانٹا :عمر اکمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمرا کمل پھٹ پڑے ،ان کا کہناہے کہ گزشتہ روز جب میں ہیڈ کو چ مکی آرتھر کے پا س اکیڈمی میں گیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں ،جب وہ گالیاں دے رہے تھے تو انضمام بھائی بھی سامنے بیٹھے تھے ،انہوں نے بھی انہیں نہیں روکا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہناتھا کہ میں یہ پی سی بی کو بتانا چاہتاہوں کہ ہمارے ساتھ کیا سلوک ہو رہاہے ،ہیڈ کو چ مجھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتاہے ،مجھ سے گالیاں برداشت نہیں ہوئیں ،کچھ دیر کیلئے میری فٹنس خراب رہی اب میں بہتر کرنے کی کوشش کر رہاہوں تو مجھے اکیڈمی میں آنے نہیں دیا جارہا ،میں جب گزشتہ روز اکیڈمی آیا تو مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دی اور کہا کہ تمہیں اندر کس نے آنے دیا ،تم جا کر کلب کرکٹ کھیلو ۔عمر اکمل کا کہناتھا کہ جب مکی آرتھر نے گالیاں نکالیں اس وقت انضمام بھائی سمیت دیگر بڑے نام سامنے بیٹھے تھے لیکن کسی نے بھی انہیں روکا نہیں ۔مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کوچنگ سٹاف ایسا رویہ کیوں اپنائے ہوئے ہے ۔