عمر اکمل کے الزام پر مکی آرتھر میدان میں آ گئے ،حقیقت بیان کر دی

عمر اکمل کے الزام پر مکی آرتھر میدان میں آ گئے ،حقیقت بیان کر دی
عمر اکمل کے الزام پر مکی آرتھر میدان میں آ گئے ،حقیقت بیان کر دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ مکی آرتھر نے عمر اکمل کو گالیاں نکالنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے ڈانٹنے کا اعتراف کیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مکی آرتھر کا کہناتھا کہ عمر اکمل اکیڈمی آئے اور انہوں نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی حدمات حاصل کرنے کی کوشش کی اور ان سے بیٹنگ ٹپس مانگیں تاہم عمرا کمل کنٹریکٹ پلیئر نہیں ہیں اور وہ سپورٹس سٹاف کو استعمال نہیں کر سکتے ۔مکی آرتھر کاکہناتھا کہ میں نے انہیں کئی بار اس حرکت سے منع بھی کیا لیکن وہ باز نہیں آئے ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ مکی آرتھر نے عمر اکمل سے کہا کہ وہ کنٹریکٹ کرکٹر نہیں ہیں ،اس لیے وہ پہلے جائیں اور کلب کرکٹ کھیلیں اپنی پرفارمنس بہتر کریں اور پھر انہیں استعمال کرنے کے حقوق حاصل کریں ۔ان کا کہناتھ کہ یہ معاملہ ہوا تو اس وقت انضمان الحق اور مشتاق احمد بھی وہیں موجود تھے ۔دوسری جانب وسیم اکرم کا کہناتھا کہ کوچ انہیں ڈانٹیں گے نہیں تو کیا گود میں بٹھائیں گے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں