بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے آنکھیں عطیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے آنکھیں عطیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے آنکھیں عطیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

  



ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ کی معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میرا خاندان بھی اس نیک میں میرے ساتھ ہے۔

سروں کے سلطان استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 20برس ہوگئے

بھارتی میڈیاکے مطابق اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران "ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے " پر اعضا عطیہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ جو لوگ بینائی سے محروم ہوتے ہیں ہم ان کیلئے کچھ نہیں کر سکتے لیکن ان کیلئے اپنے اعضا ضرور عطیہ کر سکتے ہیں لہٰذا میں نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کر نے کا ارادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ میرا خاندان بھی یہ نیک کام کر نے کا ارادہ رکھتا ہے اور مجھے اپنے خاندان کے اس عہد پر فخر ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈاداکارہ یامی گوتم نے فلم " کابل " میں اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم سائن کر نے سے پہلے عہد کیا تھا کہ وہ اپنی آنکھیں عطیہ کریں گی۔

مزید : تفریح