نوازشریف نے پانچ ایم پیز لانے والوں کو وزارت کا لالچ دیا :طاہر القادری

نوازشریف نے پانچ ایم پیز لانے والوں کو وزارت کا لالچ دیا :طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے نوازشریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ ہیں جنہوں نے 80 کی دہائی میں ایم پی ایز اور ایم این ایزپر بولیاں لگائیں،یہ کہتے تھے جو شخص پانچ ایم پی ایز لائے گا اسے وزارت دی جائے گی ۔
لاہور میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ آئینی ترامیم کرتے رہیں گے، سیاسی تاریخ میں ووٹ کے تقدس کو پامال کرنیوالے شخص بھی وہی ہیں،نوازشریف نے صدرسے مل کربے نظیرکی حکومت ختم کروائی ، نوازشریف کہتے ہیں 70 سال سے تماشالگاہوا ہے، نوازشریف صاحب 35 سال سے توآپ نے تماشالگایا ہوا ہے،چھانامانگا سیاست نوازشریف نے متعارف کروائی،وہ وقت بھول گئے جب آپ ایم پی اے کو خریدنے کے لیے رقم دیتے تھے،مسلمان ایم پی اے کی قیمت دگنی ، غیرمسلم ایم پی اے کی قیمت آدھی لگاتے۔

مزید :

قومی -