قونصلیٹ جنرل آف پاکستان د بئی میں یوم آزادی کا شاندار پروگرام

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان د بئی میں یوم آزادی کا شاندار پروگرام
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان د بئی میں یوم آزادی کا شاندار پروگرام

  



شارجہ( عطیہ مصطفٰے سے) دبئی میں بھی دنیا بھر کی طرح یوم آزادی پورے جوش اور جذبے سے منایا گیا۔اس حوالہ سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے د بئی میں پرچم کشائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی سید جاوید حسین نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن پرجوش انداز میں مناتی ہیں۔

انھوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور پاکستان کے پرچم کو سر بلند رکھنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی جانب سے احمد شامی نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور صدر پاکستان ممنون حسین کے پیغامات پڑھ کر بھی سنائے۔دبئی میں مقیم اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان سید جاوید حسین نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائد کے خواب کے مطابق بنانا چاہیے۔اس موقع پر شارجہ سوشل سنٹر کے سابق صدر راجہ سرفراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں آج عہد کرنا چاہے کہ پاکستان پیسے بنکوں سے ارسال کریں گے تاکہ ملک کو زرمبادلہ حاصل ہو ۔معروف بزنس مین و سماجی شخصیت حاجی میر حسن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں پاکستان بہت قربانیوں سے ملا ہے اس کی قدر کرنا چاہیے۔

مزید : عرب دنیا


loading...