40 سالہ خاتون پر اپنے ہی گھر والوں کا برہنہ کرکے تشدد، آنکھیں نکال ڈالیں، لیکن یہ کام کیوں کیا؟ وجہ ایسی کہ ہر کوئی کانپ اُٹھے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) آپ نے صدیوں پرانے اس زمانے کی کہانیاں سنی ہوں گی جب لوگوں کے دماغ اجتماعی جنون کی لپیٹ میں آ جایا کرتے تھے اوروہ اپنے ہی درمیاں بسنے والی کسی خاتون کو جادوگرنی یا ڈائن قرار دے کر مار ڈالا کرتے تھے۔ افسوس کہ ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں یہ جہالت اور ظلم آج بھی جوں کا توں ہے، اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارا ہمسایہ بھارت ہے، جہاں آج بھی خواتین کے ساتھ یہ درندگی کی جاتی ہے۔ اب یہاں ایک اور بدقسمت خاتون اس وحشت کی بھینٹ چڑھ گئی ہے، اور مزید لرزہ خیز بات یہ ہے کہ اس خاتون کی آنکھیں نکال کر اسے زندہ جلا ڈالنے والے اس کے اپنے گھر والے تھے۔
معروف ماڈل کو تھانے میں قیدیوں کے سامنے برہنہ ہونے پر مجبور کردیاگیا، ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ کانیا دیوی کو اس کے اپنے گھر والوں نے ڈائن قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اس فیصلے پر ایسے وحشیانہ طریقے سے عمل کیا کہ سفاکیت کی نئی مثال قائم کر دی۔ ظالموں نے پہلے اسے برہنہ کیا اور پھر مل کر ڈنڈوں سے اسے مارنا شروع کر دیا۔ جب مار مار کر تھک گئے تو دہکتی آگ میں سرخ کی گئی لوہے کی سلاخ سے اس کی آنکھیں نکال ڈالیں۔ درندوں کو اس پر بھی سکون نہ آیا تو بے بس خاتون کو ایک گڑھے میں پھینکا اور اس کے اوپر لکڑیاں اور پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے گاﺅں کڈیرا میں پیش آیا۔ خاتون کے بھیانک قتل کے بعد جرم کو چھپانے کیلئے اس کی باقیات کو مٹی میں دبا دیا گیا تھا، تا ہم پولیس نے مقتولہ کی باقیات مٹی سے نکال کے لئے فرانزک تجزیے کے لئے بھجوا دی ہیں۔ تمام ملزمان مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔