داعش کے کارکن کی دوسری شادی، سہاگ رات منانے کمرے میں گیا تو پیچھے پیچھے پہلی بیوی بھی آگئی، پھر کیا ہوا؟ جان کر تمام مَرد کانوں کو ہاتھ لگانے پرمجبور ہوجائیں گے

داعش کے کارکن کی دوسری شادی، سہاگ رات منانے کمرے میں گیا تو پیچھے پیچھے پہلی ...
داعش کے کارکن کی دوسری شادی، سہاگ رات منانے کمرے میں گیا تو پیچھے پیچھے پہلی بیوی بھی آگئی، پھر کیا ہوا؟ جان کر تمام مَرد کانوں کو ہاتھ لگانے پرمجبور ہوجائیں گے

  



بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے مظالم کے قصے آپ نے بہت سنے ہوں گے، لیکن پہلی بیوی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرنے والے داعش کے ایک جنگجو کے ساتھ اس کی پہلی بیوی نے جو کچھ کر ڈالا ہے اسے سن کر آپ داعش کے مظالم کو بھی بھول جائیں گے۔

’میں اس دن ایک شادی پر گیا تھا، دولہا دلہن سٹیج پر پہنچے تھے کہ اچانک ایک لڑکی ہال میں داخل ہوئی اور ہر جانب افراتفری پھیل گئی کیونکہ۔۔۔‘

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ عراق کے شہر تل افار میں پیش آیا جہاں داعش کے جنگجو کی پہلی بیوی نے اپنے شوہر اور اس کی نئی نویلی دلہن کو ان کے سہاگ رات کے موقع پرجلا کر مار ڈالا۔ مقامی پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ داعش کے جنگجو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تو اس کی پہلی اہلیہ نے شدید احتجاج کیا، لیکن جنگجو نے پہلی بیوی کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک نو عمر لڑکی سے شادی کرلی۔ وہ شادی کی تقریب کے بعد اپنی نئی اہلیہ کو لے کر بیڈ روم میں چلا گیا تو اس کی پہلی بیوی نے گھر میں پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور اس آگ میں جنگجو اور اس کی نئی نویلی دلہن بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ شوہر اور اس کی دلہن کو جلا کر راکھ کرنے والی خاتون فرار ہوگئی ہے اور پولیس تاحال اسے تلاش کررہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...