پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط بنارہے ہیں،مانتے ہیں کہ ہمارا میڈیا سیل اتنا موثر نہیں ہے:سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط بنارہے ہیں،مانتے ہیں ہمارا میڈیا سیل موثر طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں ،چاہتے ہیں کہ الیکشن صاف شفاف ہوں تاکہ عوامی مینڈیٹ کی صیحح ترجمانی ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی مزید مضبوط بنارہے ہیں ،الیکشن سے قبل پارٹی کامنشور سامنے لے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا سیل اتنا موثرنہیں لیکن ہم اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کسی کو کراچی کے امن سے کھیلنے نہیں دیں گے : احسن اقبال
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوجی جوانوں اورشہریوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں جس کا اعتراف عالمی طاقتوں کوبھی کرناچاہیے۔
اپنی پارٹی کے دفاع میں سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ شہیدبےنظیرکے دورمیں اہم کارنامہ میزائل ٹیکنالوجی ہے،ہم نے 73 کے آئین کو مکمل طورپر بحال کیا،جبکہ غریب طبقے کےلئے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کاآغازکیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کی بحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے،جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
دوران سروس انتقال کرجانے والے ملازمین کے امدادی پیکیج اور بیوہ کی ماہانہ گرانٹ میں 50 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت پر جتنا ہوسکتا تھا عملدرآمد کیاگیا،بلوچستان پیکیج کااعلان کیااورایف سی آرفاٹاریفارم پرکام کیاجبکہ جنوبی پنجاب صوبے کےلئے قرارداد لیکر آئے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں تاکہ عوام کا اصلی مینڈیٹ سامنے آسکے۔