واٹس ایپ نے اب ایسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ کا خرچہ کئی گنا بڑھ جائے گا

واٹس ایپ نے اب ایسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ کا خرچہ کئی ...
واٹس ایپ نے اب ایسا نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا کہ آپ کا خرچہ کئی گنا بڑھ جائے گا

  



سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ’واٹس ایپ‘ ایک نیا اور انتہائی مفید فیچر متعارف کروانے والی ہے، لیکن یہ خبر آپ کے لئے بیک وقت خوشی اور پریشانی کا پیغام ہے کیونکہ اس فیچر کی وجہ سے سہولت تو ملے گی البتہ خرچہ بھی بڑھ جائے گا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو بآسانی رقم بھیج سکیں گے۔ واٹس ایپ کے اس نئے ’ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم‘ کا نام متوقع طور پر ” واٹس ایپ پیمنٹس “ ہو گا اور ابتدائی طور پر یہ برطانیہ میں متعارف کروایا جائے گا۔

گوگل اب بہترین سیلفی لینے میں بھی مدد دے گا،نئی ایپ متعارف

واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں یہ فیچر بیٹا ورژن کے طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیٹا ورژن فی الحال صرف بھارت میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اس کی کامیابی کے بعد بتدریج دیگر ممالک میں بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔

رقم بھیجنے کی سہولت اس سے پہلے فیس بک پر مسینجر پر بھی دستیاب ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ پر یہ فیچر متعارف ہونے کے بعد بہت زیادہ مقبول ہو گا، خصوصا ً ایمرجنسی ضروریات کے لئے معمولی رقم کے تبادلے کیلئے یہ فیچر زیادہ استعمال ہو گا۔ صارفین ہر چھوٹی بڑی ضرورت کے لئے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل والٹ تیزی سے خالی کریں گے، یعنی سہولت تو ہے لیکن خرچہ بڑھ جائے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی