فلم کی کامیابی پر اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فلم کی کامیابی پر اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
فلم کی کامیابی پر اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی فلم ’’ٹائیلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کی کامیابی پر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ جشن مناتے ہوئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی جو کہ وائرل ہو گئی۔

ماہر ہ خان کی جعلی شہرت زیادہ دیرقائم نہیں رہے گی:فلم سٹار میرا

بھارتی میڈیا کے مطابق جشن کی ویڈیو اداکار رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں دونوں اداکار مزاحیہ انداز میں ناچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور رنویر اکشے کو گلے مل کر ان کی اس فلم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ ہدایات کار شری نارائن سنگھ کی فلم میں اکشے نے ہیرو جبکہ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم نے تین دن میں 52 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے جبکہ فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے فلم آئندہ دنوں میں مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

ویڈیو دیکھیں:

Pressure se mukt ho - Toilet dekho, Halke ho jao! #shitguys @akshaykumar #ToiletEkPremKatha

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

مزید : تفریح


loading...