کشمیری قوم پر خطرناک جنگ مسلط کرکے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے: سید علی گیلانی

کشمیری قوم پر خطرناک جنگ مسلط کرکے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ...
کشمیری قوم پر خطرناک جنگ مسلط کرکے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے: سید علی گیلانی

  



سری نگر(یو این پی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری قوم پر ایک خطرناک جنگ مسلط کرکے ایک منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع کی جائے ، پانامہ میں نوا ز شریف نا اہل ہو ئے ، دونوں بھائی ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی کے پھندے پر لٹکیں گے: ڈاکٹر طاہر القادری

کشمیر میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کااپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت سرکار کے کئی بڑے عہدیداروں کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات کے بعد جموں کشمیر کے اس چھوٹے خطے میں سول ہلاکتوں کا گراف بہت بڑھ گیا ہے اور بے لگام فورسز کو معصوموں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ NIAآپریشن اور اس ایجنسی کے ذریعے حریت لیڈروں کی سرکاری اغوا کاری دراصل یہاں کے عوام کو خاموش اور ان پر دباو ڈالنے کے ہتھیار کے طور استعمال میں لایا جاتا ہے۔

مزید : قومی