شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی:امریکی وزیرِ دفاع

شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی:امریکی وزیرِ دفاع
شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی:امریکی وزیرِ دفاع

  



پینٹاگون (آئی این پی ) امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹِس نے خبردارکیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکی سرزمین پر میزائل حملے کی کوشش کی تو مکمل جنگ ہو گی ،میزائل گوام کی جانب بڑھا تو اسے تباہ کردیں گے۔

بھارت،یوم آزادی کی تقریب سے واپسی کے دورا ن کمسن طالبہ زیادتی کا شکار

پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جِم میٹس نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے ایسی کوئی حرکت کی تو کھیل شروع ہوجائے گا۔ دنیا میں کوئی بھی اس وقت تک کسی کو نشانہ نہیں بناتا جب تک وہ خود اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہ ہو۔امریکی وزیرِ دفاع نے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملے کی دھمکی کے متعلق کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ اس قابل ہے کہ وہ چند لمحوں کے اندر یہ جان سکے کہ میزائل کی منزل کیا ہے اور اگر ہمیں پتا چلا کہ واقعی کوئی میزائل گوام کی جانب بڑھ رہا ہے تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...