ڈین جونز پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کے دوران کمنٹری کے لئے رضامند

ڈین جونز پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کے دوران کمنٹری کے لئے ...
ڈین جونز پاکستان میں دورہ ورلڈ الیون اور سری لنکا کے دوران کمنٹری کے لئے رضامند

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ وہ دورہ سری لنکا اور ورلڈ الیون کے دوران کمنٹری کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راو¿نڈر نے سری لنکن ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور سری لنکا کے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان میں کھیلنے پر بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ ٹیموں کے ساتھ پاکستان کا دورہ کریں گے اور میچ کے دوران کمنٹری بھی کریں گے، جو ان کے لیے نہایت پرمسرت موقع ہوگا۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی کوچنگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیت چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمر اکمل کو ڈانٹنے پر انضمام الحق نے مکی آرتھر کو سراہا :نجی ٹی وی

ڈین جونز کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ان دوروں سے پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں ڈین جونز کمنٹری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...