عراق ، امریکی اتحادی اور عراقی فوج کا حملہ ،داعش کے17دہشت گردہلاک، اسلحہ ڈپو تباہ

عراق ، امریکی اتحادی اور عراقی فوج کا حملہ ،داعش کے17دہشت گردہلاک، اسلحہ ڈپو ...
عراق ، امریکی اتحادی اور عراقی فوج کا حملہ ،داعش کے17دہشت گردہلاک، اسلحہ ڈپو تباہ

  



بغداد(آئی این پی ) عراق میں امریکی اتحادی اور عراقی فوج کے حملوں میں داعش کے17دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا ۔

بھارت،یوم آزادی کی تقریب سے واپسی کے دورا ن کمسن طالبہ زیادتی کا شکار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہرتل عفارمیں امریکہ کی زیرکمان اتحاداورعراقی فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے17دہشت گردہلاک ہوگئے۔ لیفٹیننٹ جنرل شمس الدین الانباری نے کہاکہ حملوں میں شہرمیں واقع داعش کے اسلحہ ڈپوؤں اور تربیتی مقامات کونشانہ بنایاگیا۔واضح رہے کہ عراقی فوج تل عفارکاقبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے حملے کی تیاری کررہی ہے جس پر سال2014 کے اوائل میں داعش نے قبضہ کرلیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...