چھٹیاں منا کر گھر والے واپس آئے تو گھر کے فرش اور دیواروں پر خون ہی خون، لیکن اس کی حقیقت سامنے آئی تو خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی کیونکہ۔۔۔

چھٹیاں منا کر گھر والے واپس آئے تو گھر کے فرش اور دیواروں پر خون ہی خون، لیکن ...
چھٹیاں منا کر گھر والے واپس آئے تو گھر کے فرش اور دیواروں پر خون ہی خون، لیکن اس کی حقیقت سامنے آئی تو خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی کیونکہ۔۔۔

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) برطانوی شہری ٹریسن میورن اور ان کی والدہ چھٹیاں منانے کے لئے گئے ہوئے تھے لیکن جب گھر واپس آئے تو ایک ایسا منظر ان کا منتظر تھا کہ جسے دیکھتے ہیں ماں بیٹے کے ہوش اڑ گئے۔ سب سے پہلے تو انہیں دروازے کے باہر ان کا پالتو کتا ملا جو بہت بے چینی سے ان کا منتظر تھا۔ اس کے بعد وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو فرش پر خون کے چھینٹے نظر آئے لیکن جیسے ہی وہ پہلی منزل پر گئے تو سامنے ایسا منظر تھا کہ جو شاید کسی ڈراﺅنی فلم میں ہی نظر آسکتا ہے۔

گیس کے دھماکے نے گھر تباہ کردیا لیکن اس کے ریفریجریٹر نے مالکن خاتون کی جان بچالی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

میل آن لائن کے مطابق ٹریسن نے اس حیرتناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے سامنے ہر طرف خون ہی خون بکھرا ہوا تھا۔ دیواروں پر خون کے چھینٹے تھے اور فرش پر بھی خون پڑا ہوا تھا۔ اوپر سے نیچے تک خون نظر آرہا تھا۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ گھر میں کوئی چور آیا تھا لیکن کتے نے اسے لہو لہان کرکے بھگادیاتھا۔ گھر سے کوئی چیز چوری نہیں ہوئی تھی اور یقینا بدقسمت چور بمشکل اپنی جان بچا کر وہاں سے نکل سکا تھا۔ ہمارے علاقے میں پہلے بھی کئی چوریاں ہوچکی ہیں اور یقینا ہم بھی چوری کا نشانہ بننے والے تھے، اگر ہمارے کتے نے چور کا یہ حال نہ کیا ہوتا۔ میرا خیال ہے کہ میرے کتے نے اپنا کام کیا ہے، اسے معلوم تھا کہ ہماری غیر موجودگی میں کسی کو گھر میں نہیں آنا چاہیے۔ یقینا وہ انتہائی بدقسمت شخص تھا جس نے ہمارے گھر میں گھسنے کی غلطی کی۔“

ٹریسن نے اپنے گھر کے خوفناک مناظر کی ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کی ہے، جہاں اسے 16لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ چور کا پتہ چلایا جاسکے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...