فلپائن ، پولیس نے32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا، 107 گرفتار

فلپائن ، پولیس نے32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا، 107 گرفتار
فلپائن ، پولیس نے32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا، 107 گرفتار

  



منیلا (آئی این پی ) فلپائن میں انسداد منشیات مہم جاری ، پولیس نے ایک دن میں 32 مشتبہ منشیات فروش ہلاک جبکہ 107 کو گرفتار کر لیا۔

عراق ، امریکی اتحادی اور عراقی فوج کا حملہ ،داعش کے17دہشت گردہلاک، اسلحہ ڈپو تباہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے شمالی صوبہ بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے دوران ایک ہی دن میں 32 مشتبہ منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فلپائنی پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ رومیو ایم کرامات جونیئرکا کہنا ہے کہ بولاکھان میں انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں کی جانے والی پولیس کی کارروائیوں میں107 منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے منشیات کے علاوہ آتشیں اسلحہ، گرینیڈ اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں جاری انسداد منشیات مہم کے دوران اب تک 3200 مشتبہ منشیات فروش ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...