سعودی عرب میں نوجوان بھارتی ڈرائیور اور ادھیڑ عمر سعودی خاتون کی گاڑی میں بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا، اس میں دونوں کیا گفتگو کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

سعودی عرب میں نوجوان بھارتی ڈرائیور اور ادھیڑ عمر سعودی خاتون کی گاڑی میں ...
سعودی عرب میں نوجوان بھارتی ڈرائیور اور ادھیڑ عمر سعودی خاتون کی گاڑی میں بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کردیا، اس میں دونوں کیا گفتگو کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں غیر ملکیوں کے حوالے سے پایا جانے والا عمومی تاثر کچھ اچھا نہیں، جس کے بارے میں ہر وہ شخص جانتا ہے جو حصول روزگار کے لئے ان ممالک کا رخ کرتا ہے۔اس کے باوجود گاہے بگاہے ایسے واقعات منظر عام پر آتے ہیں جن سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عرب ممالک میں بسنے والے غیر ملکی ان ملکوں اور ان کے عوام کی خیر خواہی میں کس قدر مخلص ہیں۔ حال ہی میں ایک سعودی خاتون اور اس کی بے لوث خدمت کرنے والے بھارتی نوجوان کی بھی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ جس نے ہر کسی کو جذباتی کر دیا۔

دوبھارتی بہنیں2 پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اور پھر۔۔۔ ایسی کہانی کہ پاکستانی نوجوانوں کو یقین نہ آئے
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی نوجوان گردوں کے مرض میں مبتلا معمر سعودی خاتون کو ہر ہفتے تین بار ڈائیلسز کے لئے ہسپتال لیجاتا ہے اور یہ سلسلہ دوسال سے مسلسل جاری ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ نوجوان یہ خدمت بغیر کسی لالچ اور مفاد کے ایسی ذمہ داری سے سر انجام دے رہا ہے کہ شاید معمر خاتون کا کوئی اپنا عزیز ترین شخص بھی یہ نہ کر پاتا۔ لوگ یہ بات جان کر واقعی دنگ رہ گئے ہیں کہ اس نوجوان اور معمر سعودی خاتون کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ ایک فرمانبردار بیٹے کی طرح گزشتہ دو سال سے خاتون کو باقاعدگی سے ہسپتال لیجارہا ہے۔
وہ ضعیف خاتون کو ہسپتال پہنچاتا ہے اور جب تک اس کا ڈائلاسز نہ ہوجائے وہیں انتظار کرتاہے، پھر وہ اسے گھر بھی واپس چھوڑتا ہے۔ یہ بات مزید حیران کن ہے کہ اس نوجوان کے پاس اپنی گاڑی نہیں تھی لیکن پھر بھی وہ یہ خدمت سرانجام دیتا رہا ہے۔ ایک سعودی بزنس مین کو جب اس نوجوان کی نیک دلی کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اسے ایک نئی کار کا تحفہ دے دیا۔اب وہ اپنی نئی کار میں معمر خاتون کو ہسپتال لے کر جاتا ہے، اور پر عزم ہے کہ وہ اس نیک کام کو بغیر کسی خلل کے جاری رکھے گا۔

مزید :

عرب دنیا -