’اگر کبھی آپ کے قریب ایٹم بم پھٹے تو کسی بھی صورت اپنے بالوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں‘ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی، جانئے وہ بات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہے

’اگر کبھی آپ کے قریب ایٹم بم پھٹے تو کسی بھی صورت اپنے بالوں کے ساتھ یہ کام نہ ...
’اگر کبھی آپ کے قریب ایٹم بم پھٹے تو کسی بھی صورت اپنے بالوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں‘ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی، جانئے وہ بات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہے

  



واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایٹمی دھماکے کی زد میں براہ راست آنے والے تو لقمہ اجل بنتے ہی ہیں لیکن اس تباہی سے میلوں دور موجود لوگ بھی تابکار شعاعوں کی زد میں ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو بھی زندگی بچانے کے لئے کئی طرح کی احتیاطوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان اہم احتیاطوں کا تذکرہ اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن شاید آپ یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ایسے حالات میں آپ کو بالوں کے لئے استعمال ہونے والے کنڈیشنر سے بھی ہر صورت دور رہنا چاہئیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایٹمی تابکاری والے ماحول میں موجود ہوں تو اپنے بالوں پر کبھی بھی کنڈیشنر نہ لگائیں ،البتہ آپ شیمپو یا صابن سے انہیں دھو سکتے ہیں۔

ویب سائٹ NPR.ORG کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی ویب سائٹ پر تابکاری سے بچنے کیلئے جہاں اور بہت سی ہدایات دی گئی ہیں وہیں یہ ہدایت بھی ہے کہ تابکاری کا خدشہ موجود ہو تو ایسی صورت میں کنڈیشنر کو اپنے بالوں سے دور رکھیں۔

قیامت قریب آگئی؟ وہ علاقہ جہاں آسمان میں سوراخ ہوگیا، ہر طرف افراتفری پھیل گئی

امریکی محکمہ دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی حملے کے پیش نظر یہ ہدایات خصوصی طور پر جاری کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی باہری سطح پر ایک پروٹین چھلکوں کی صورت میں موجود ہوتی ہے۔ جب آپ تابکاری والے ماحول میں کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں تو اس پروٹین کے ساتھ مل کر کنڈیشنر تابکاری کے ذرات کو پکڑلیتا ہے اور یہ آپ کے بالوں اور جلد کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں۔

اس کے برعکس اگر آپ صابن سے بال دھوئیں تو ان پر تابکار ذرات چمٹ نہیں پائیں گے اور اگر تابکاری کے اثرات موجود ہوں تو وہ صاف بھی ہو سکتے ہیں۔ صابن اور شیمپو بالوں سے صاف ہوجاتے ہیں لیکن کنڈیشنر آپ کے بالوں پر لگا رہنے کیلئے بنایا جاتاہے، یہی وجہ ہے کہ اس میں پھنس جانے والے تابکاری کے ذرات بھی آپ کے بالوں سے علیحدہ نہیں ہوتے۔

اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر آپ تابکاری والے ماحول میں موجود ہوں تو ہر قسم کی چکناہٹ والی اشیاءسے دور رہنا چاہیے کیونکہ اگر یہ آپ کے جسم یا کپڑوں سے لگیں گی تو تابکاری کے ذرات ان کے ساتھ چمٹ جائیں گے اور آپ کیلئے نقصان کا باعث بنیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...