سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر

سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست ...
سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے، نااہلی کے بعد میاں محمدنواز شریف جلسے جلوس کر رہے ہیں، میاں محمدنواز شریف جلسے جلوس میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں، نواز شریف کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، ماضی میں ملکی سالمیت اور اہم ملکی اداروں کے خلاف تقاریر پر ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین پر کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ہر قسم کی پابندی عائد کر رکھی ہے ،میاں محمدنواز شریف کی تقاریر ،بیانات اور تصاویر کی میڈیا پر نشرواشاعت روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...