الیکشن کمیشن کارروائی کررہا ہے ،ہائی کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست نمٹا دی

الیکشن کمیشن کارروائی کررہا ہے ،ہائی کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف ...
الیکشن کمیشن کارروائی کررہا ہے ،ہائی کورٹ نے نوازشریف کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست نمٹا دی

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے بیان کی روشنی میں میاں محمدنواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کے لئے دائرپاکستان عوامی تحریک کے راہنما خرم نواز گنڈا پور کی درخواست نمٹا دی ۔

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈائریکٹر لاءعمر حیات نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعدمسلم لیگ (ن) کی صدارت کی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی کر رہا ہے، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کا موقف سننے کے لئے انہیں بھی نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں،اس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔درخواست گزار کی طرف سے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھاکہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد نواز شریف پارٹی اجلاسوں کی صدارت نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی وہ اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید : لاہور