مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جسٹس انورالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم

مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جسٹس انورالحق کی سربراہی میں تین ...
مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے جسٹس انورالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے پنجاب بھر میں قائم مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی جانچنے اور ان کے دائرہ اختیار میں اضافہ کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انورالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں جسٹس شاہد بلال حسن اور قانون دان ظفر کلانوری شامل ہیں،نو تشکیل شدہ کمیٹی پنجاب بھر کی مصالحتی سینٹرز میں کام کرنے والے ججز کی تعیناتیوں،ترقیوں اور انہیں مراعات دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی پنجاب بھر کے 37مصالحتی سینٹرزکے علاوہ لاہور چیمبر میں قائم مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی مانیٹرکرنے کے ساتھ ساتھ زیر التواءمقدمات کو جلد نمٹانے اور مصالحتی سینٹر کے دائرہ اختیار کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی،نو تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارش پر ضلعی عدلیہ کے مزید 100 ججوں کی پانچ روزہ مصالحتی معاملات پرتربیت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں شروع کر دی گئی ہے،زیر تربیت ججز کو تربیت مکمل کرنے کے بعد نئے قائم ہونے والے مصالحتی سینٹرز میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -