نوازشریف سر کا خطاب واپس کریں ،ہائی کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر

نوازشریف سر کا خطاب واپس کریں ،ہائی کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست ...
نوازشریف سر کا خطاب واپس کریں ،ہائی کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

یہ مفترق درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی50سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملک نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 2(اے )اور 249کی سنگین خلاف ورزی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی 50 سالہ تقریبات پر برطانوی ملکہ کی جانب سے سر کا خطاب قومی مفاد میں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے۔

مزید :

لاہور -