الیکشن 120،پیپلزپارٹی کے امیدوار نے بھی بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر اعتراضات جمع کرا دئیے

الیکشن 120،پیپلزپارٹی کے امیدوار نے بھی بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد ...
الیکشن 120،پیپلزپارٹی کے امیدوار نے بھی بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر اعتراضات جمع کرا دئیے

  



لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دن بھر اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے سیاستدانوں کا تانتا بندھا رہا۔

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے 65 امیدوار میدان میں ہیں، ریٹرننگ افسرنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے دوسرے روز بھی امیدواروں کوطلب کر رکھا تھا، گزشتہ روزپیپلز پارٹی کے امیدوار عزیز الرحمن چن، پی ٹی آئی کے آجاسم شریف، اے این پی کے امیر بہادر خان لودھی، پیپلز پارٹی ورکرز کے سردار حر بخاری ، موو آن پاکستان کی روحی بانو کھوکھر، پاکستان جسٹس پارٹی کے ملک منصف اعوان، ملی مسلم لیگ کے محمد یعقوب شیخ، جماعت اسلامی اور آل پاکستان مسلم لیگ سمیت 30 امیدوار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے آئے ہوئے تھے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بھی بیگم کلثوم نواز اور ڈاکٹر یاسمین راشد پر اعتراضات جمع کرا دئیے ہیں، فیصل میر کی جانب سے ن لیگ پر اعتراض کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ ہے ،اس جماعت کے نام پر (ن )لیگ کے امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیرملکی فنڈنگ لینے کا کیس زیر سماعت ہے اور توقع ہے کہ کیس کافیصلہ تحریک انصاف کے خلاف آئے گا لہذا ڈاکٹر یاسمین راشد کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کے امیدوار عزیز الرحمن چن نے کہا کہ دھاندلی کا خواب دیکھنے والے اس خواب سے باہر آجائیں ،دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں موو آن پاکستان کی امیدوار روحی بانو کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی اور لیگی خاتون امیدواروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ملی مسلم لیگ کے امیدوار شیخ یعقوب کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور گالم گلوچ کی سیاست ختم کرنا ملی مسلم لیگ کا مشن ہے۔پاکستان جسٹس کے امیدوار منصف اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن جیت کر کالا باغ ڈیم کی تکمیل کراناا ن کاخواب ہے۔

مزید : لاہور