سیشن کورٹ میں ٹاﺅٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاﺅن شروع

سیشن کورٹ میں ٹاﺅٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاﺅن شروع
سیشن کورٹ میں ٹاﺅٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاﺅن شروع

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں ٹاﺅٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے کریک ڈاون بھی شروع کردیا گیا ہے.

نوازشریف نااہلی کے بعد درست راستہ اختیار کرنے کی بجائے غرور اور تکبر کے گھوڑے پرسوار ہو گئے، آئین کو فرد واحد کے مفادات کے لئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا :سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ٹاوٹ فافیا کی تعداد بڑھنے پر ٹاﺅٹوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیاگیاہے،اس ضمن میں پولیس کے اہلکارسادہ لباس میں ماتحت عدالتوں میں تعینات کردیئے گئے ہیں جنوں نے ٹاﺅٹوں کا تعاقب شروع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹاﺅٹ مافیاکی وجہ سے منشیات کے کیسوں میں معمولی جرائم میں ملوث 100سے زائد ملزمان ضمانتوں کے بعد مفرور ہو چکے ہیں ،سیشن عدالت نے لاہور کے 55تھانوں کے ایس ایچ او کو مراسلے بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عدالتی مفرور ملزمان کو عدالتی تعطیلات کے بعد گرفتارکرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔فاضل جج صاحبان نے عدالتی اہلکاروں کوبھی حکم دیا ہے جیسے ہی پولیس اہلکارملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں اس کا چالان ریکارڈ سے منگوا کر فوری پیش کیا جائے تاکہ سمری ٹرائل کرکے ملزم کے کیس کا فیصلہ کیا جا سکے۔

مزید : لاہور