اٹلی کے شہر بریشیا میں جشن آزادی کرکٹ میچ
بریشیا( اسد نواز سے)جشن آزادی کے سلسلے میں اٹلی کے شہر بریشیا میں شاہین گروپ اٹلی کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی چوہدری آصف علی باجوہ راہنما پاکستان تحریک انصاف اٹلی تھے۔ انٹرنیشنل پلیرز ثقلین احمد,عامر سہیل,ساجد محمود,اویس شاہ اور سائمن جونز نے بھی اس میچ میں شرکت کی تھی۔پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات چوہدری بشیر بوسال,مرزا خالد جاوید,چوہدری خالد چیمہ وارثی,حاجی منظور احمد,چوہدری آکاش باجوہ اور اٹلی کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا ۔ چوہدری آصف علی باجوہ نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔