پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش نا مکمل ہے: برجیس طاہر

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش نا مکمل ہے: برجیس ...
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش نا مکمل ہے: برجیس طاہر

  



شیخوپورہ(آئی این پی)وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد معاشی طاقت بنانے کی کوشش ابھی نا مکمل ہیں جس کے لیے بیس کروڑ سے زائد پاکستانی میاں نواز شریف پر اپنے اعتماد کا بار بار اظہار کر چکے ہیں۔

ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں میں چینی کمپنیوں اور چینی شہریوں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

تفصیلات کے مطابق برجیس طاہر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے وزیر اعظم ہیں جن کے دور اندیشوں نے خطے میں کمزور سمجھے جانے والے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاجبکہ تمام انتظامی اکائیوں میں بسنے والے ہر پاکستانی کے دل کی آواز میاں نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشے میں ہمیشہ قائم رہنے کے لیے وجود میں آیا ہے اورہم اپنے قائد کی سربراہی میں پاکستان کو دنیا کی سب سے طاقتور قوم بنائیں گے۔ پاکستان کے تمام صوبوں نے اپنا ووٹ بار بار میاں نواز شریف کے نام کر دیا ہے جبکہ قوم کراچی سے گلگت اور کشمیر تک ایک آواز میں ایک ہی نعرہ لگا رہی ہے ہماراوزیراعظم میاں نواز شریف ہے۔

مزید : شیخوپورہ


loading...