راولپنڈی میں خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی 3خواتین کی لاشیں برآمد

راولپنڈی میں خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی 3خواتین کی لاشیں برآمد
راولپنڈی میں خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی 3خواتین کی لاشیں برآمد

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے روات میں ایک خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس پی پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی معلومات کے بعد ایک خالی گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ایک کمرے سے برآمد ہوئی ،بظاہر لگ رہا تھا کہ لاشیں یہاں پچھلے پانچ دنوں سے پڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی ٹیکس بین الاقوامی بی 2 بی ٹیکسٹائل مشینری برانڈ ایکسپو 2017ءکا 17.2 ملین ڈالر کا ہدف

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،جبکہ گھر کی چھت سے شراب کی دو خالی بوتلیں ملی ہیں ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تین خواتین میں سے ایک کی شناخت منیرا سے ہوئی جبکہ دوسری دو خواتین کا نام ابھی تک پتا نہیں لگ سکا

مزید : راولپنڈی


loading...