قطر نے بحرین میں حکومت الٹنے کی سازش تیارکی تھی:ٹی وی چینل کا دعویٰ

قطر نے بحرین میں حکومت الٹنے کی سازش تیارکی تھی:ٹی وی چینل کا دعویٰ
قطر نے بحرین میں حکومت الٹنے کی سازش تیارکی تھی:ٹی وی چینل کا دعویٰ

  



منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحرینی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ2011ءمیں قطر نے بحرین کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کی تھی اور اس حوالے سے مظاہرین کو احتجاج جاری رکھنے کی تحریک دی تھی۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پش پشت ڈال کر بھارت کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کئے جا سکتے: خواجہ آصف

بحرینی ٹی وی کے مطابق قطر نے ماضی میں بحرین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تھی اور قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جابر اور ایک مشتبہ دہشت گرد علی سلمان کے درمیان روابط رہے تھے اور سابق وزیر اعظم نے بحرین میں 2011ءمیں احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کی تحریک دی تھی۔ ٹی وی نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر ایک گفتگو کی ریکارڈنگ نشر کی ہے۔اس میں وہ بحرین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کرتے سنے جاسکتے ہیں۔جبکہ ٹی وی چینل نے وضاحت کی ہے کہ قطر نے بحرین کی حزب ِاختلاف سے مل کر ملک میں دو ماہ میں عبوری حکومت کی تشکیل کے سازش تیار کی تھی۔بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر نے حمد بن جاسم اور علی سلمان کے درمیان یہ ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آنے کے بعداس کی تحقیقات کی تھی۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں


loading...